منگلورو؍اُڈپی:16؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) گرام پنچایت کے 22ددسمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دکشن کنڑا ضلع میں 2058عام اور 1796خواتین امیدوار سمیت کل 3854امیدوار میدان میں مقابلہ لڑرہےہیں۔ اُڈپی ضلع میں 1241 عام اور 1108خواتین امیدوار سمیت کل 2349امیدوار قسمت آزمائی کررہےہیں۔
دکشن کنڑا ضلع کے منگلورو، موڈبیدرے اور بنٹوال کے لئے پہلے مرحلے میں انتخابات ہورہےہیں۔ 106گرام پنچایتوں کے 1681نشستوں کے لئے انتخابات منعقد ہونگے، جس میں 50نشستیں بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں، بقیہ 1631کےلئے ووٹنگ ہوگی۔ اُڈپی ، ہیبری ، بیندور اور برہماور تعلقہ جات کے 67تعلقہ پنچایتوں کے 1122نشستوں کے لئے انتخابات ہونگے۔ جس میں 63نشستیں بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں تو بقیہ 1047نشستوں کے لئے رائے دہی ہوگی۔
منگلورو تعلقہ کے 37گرام پنچایتوں کے 651میں سے 28نشستیں بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں توبقیہ 623نشستوں کے لئے انتخابات ہونگے۔ موڈوبیدرے کے 12گرام پنچایتوں کے 193میں سے 7نشستیں بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں بقیہ 186نشستوں کے لئے انتخابات منعقد ہونگے۔ بنٹوال تعلقہ کے 57گرام پنچایتوں کے 837وارڈس میں سے 15امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو بقیہ 822نشستوں کے لئے انتخابات ہونگے۔
اُڈپی تعلقہ کے 16گرام پنچایتوں کے 329میں سے 9بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو بقیہ 320نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ ہیبری تعلقہ کے 9گرام پنچایتوں کے 122میں سے 7بلا مقابلہ منتخب ہونے سے بقیہ 115نشستوں کے لئے رائے دہی ہوگی۔ بیندور تعلقہ کے 15گرام پنچایتوں کے 259میں سے 8امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو 251کے لئے الیکشن ہوگا۔ برہماور تعلقہ کے 27گرام پنچایتوں کے 412میں سے 39بلا مقابلہ منتخب ہونے سے بقیہ 361نشستوں کے لئے انتخابات ہونگے۔
دکشن کنڑا ضلع میں درج فہرست ذات کے 238، درج فہرست طبقے کے 215، پسماندہ گروپ اے 958، گروپ بی کے 226اور جنرل 2217امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اُڈپی ضلع میں درج فہرست ذات کے 149، درج فہرست طبقے کے 182، گروپ اے 543، گروپ بی کے 132اورجنرل 1343امیدوارالیکشن لڑیں گے۔